اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس: کراچی سے متعلق منصوبوں پر غور

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی سے متعلق وفاقی منصوبوں پر غور کیا گیا۔

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اجلاس میں ان منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن کی ذمہ داری وفاقی حکومت نے لی ہے۔ ان منصوبوں میں کراچی سرکلر ریلوے، گرین لائن اور نالوں کی بحالی  شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وزارت آبی وسائل کو 5 منصوبے سے متعلق ایکشن پلان دینے کی ہدایت کردی گئی۔

اس س قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہم نے سندھ کے مقامی حکومت کے نظام کو چیلنج کیا ہے۔ جب تک مقامی حکومت کابا اختیار نظام نہیں بنتا سندھ کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں شعبہ تعمیرات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے نے ہدایت کی تھی کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کم سے کم وقت میں مرتب کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو سندھ  اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں کے ماسٹر پلان پر بریفنگ دی گئی تھی، جس میں بتایا گیا کہ صوبہ سندھ  کے 17 شہروں کے ماسٹر پلانز کا ازسرنوجائزہ لیا جا رہا ہے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے تین شہروں کے ماسٹر پلانز مرتب کرلیے گئے ہیں جب کہ چھ شہروں کے ماسٹر پلانز کو دسمبر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔

اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آٹھ شہروں کے ماسٹر پلانز کو جون 2021 میں مکمل کرلیا جائے گا جب کہ کراچی کے ماسٹرپلان 2047 کے کام پر دسمبرمیں آغازکردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں