عمان کا کم سے کم اجرت 325 ریال مقرر کرنے کا اعلان


خیلجی ملک عمان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کے لیے کم سے کم اجرت تین سو پچیس ریال مقرر کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق عمان کے حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ  تںخواہوں کو تعلیمی قابلیت سے نہیں جوڑا جائے گا جو ملازمت کے متلاشیوں کے لئے مقرر کردہ تنخواہ ہے۔

اس سے قبل عمان میں تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے زیادہ اجرت مقرر کی جاتی تھی عمانی حکومت کا یہ قدم 2020 اور 2024 کے مالی توازن پروگرام منصوبے کا حصہ ہے۔

کورونا وائرس: عمان نے سیاحوں کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا

کویت کا خزانہ تیزی سے خالی ہونے لگا

خیال رہے کہ عمان کی وزارت لیبر نے اپنے شہریوں کے لئے نجی اور سرکاری شعبے میں زیادہ سے زیادہ ملازمت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے متعدد اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔

وزارت لیبر کے ایک حالیہ اقدام میں تارکین وطن ملازمین کی ذیلی ٹھیکیداری ختم کرنا شامل ہے ، اس اقدام سے عمان میں روزگار کے زیادہ مواقع میسر ہوں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں