کورونا کے باعث نوبل انعام کی تقریب ملتوی


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث سوئیڈن میں 9 اکتوبر کو ہونے والی نوبل انعام کی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  نوبل انعام کی روایتی تقریب کو دسمبر میں ٹی وی پر دکھایا جائے گا جب کہ انعامات کا اعلان پانچ سے بارہ اکتوبر تک کیا جائے گا۔ انعامات متعلقہ ملکوں تک پہنچائے جائیں گے۔

اس سے قبل نوبل انعامات کی تقریب دوسری جنگ عظیم کی وجہ سے بھی منسوخ کی جا چکی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نوبل امن انعام 2021 کے لیے نامزد

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) اور اسرائیل کے مابین کامیاب امن معاہدہ کرانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2021 کے نوبل امن انعام کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدرٹرمپ کا نام ناروے کے رکن پارلیمنٹ کرسٹیان تبرنگ نے نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی کے لیے پیش کیا ہے۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے کرسٹیان تبرنگ نے کہا کہ دیگر نامزد امیدواروں کے مقابلے میں امریکی صدر نے ملکوں کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے زیادہ کوششیں کی ہیں۔

منگل کے روز وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا ہےکہ امریکی صدر 15 ستمبر کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کریں گے۔

پینٹاگون اسلحہ ساز کمپنیوں کو نوازنے کیلئے جنگیں کراتا ہے، صدر ٹرمپ

کرسٹیان تبرنگ نے نوبیل کمیٹی کے نام خط میں لکھا ہے کہ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، امید کرتے ہیں کہ مشرق وسطی کی دیگر ممالک بھی یو اے ای کے نقش قدم پر چلیں گی جس سے مشرق وسطی باہمی تعاون اور خوشحالی کے خطے میں بدل جائے گا۔

یاد رہے کہ 2018 میں بھی ناروے کے رکن پارلیمنٹ  کرسٹیان تبرنگ نے امریکی صدر کا نام نوبل امن انعام کی نامزدگی کے لیے پیش کیا تھا۔


متعلقہ خبریں