مضر مواد کی روک تھام، ٹک ٹاک کا سوشل میڈیا الائنس تشکیل دینے کا مطالبہ

فوٹو: فائل


مشہور ویڈیو شیئرنگ چینی ایپ ٹک ٹاک نے مضر مواد کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا الائنس تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے دیگر 9 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک الائنس تشکیل دینے کی تجویز دی ہے تاکہ مل کر تیزی سے خودکشی پر مبنی مواد کو ہٹایا جاسکے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے یہ تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب رواں ماہ ایک شخص نے فیس بک پر خودکشی کر لی تھی۔

چینی ایپ کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے فیس بک، انسٹاگرام، گوگل، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹوئچ، اسنیپ یٹ، پنٹریسٹ اور ریڈیٹ کے چیف ایگزیکٹیویز کو خطوط بھیج کر یہ تجویز دی گئی ہے۔

امریکہ میں پابندی، ٹک ٹاک کا ٹرمپ کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ چند روز قبل  ٹِک ٹاک نے امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ کر دیا تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹِک ٹاک نے واشنگٹن کی فیڈرل کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد پابندی کو روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے چینی ایپلی کیشنز ’وی چیٹ‘ اور ’ٹک ٹاک‘ کو سلسلہ وار بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ کا گوگل اور ایپل سمیت امریکی کمپنیوں کو چینی اپیس ہٹانے کا حکم

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے گوگل اور ایپل سمیت امریکی کمپنیوں کو اپنے پلیٹ فارمز سے چینی اپیس ہٹانے کا حکم دیا تھا ۔


متعلقہ خبریں