ایس ایس جی سی: سی این جی اسٹیشنز کی 24 گھنٹو ں کے لیے بندش

ایس ایس جی سی: سی این جی اسٹیشنز کی 24 گھنٹو ں کے لیے بندش

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) لمیٹڈ کو اس وقت گھریلو اورکمرشل صارفین کی طلب پوری کرنے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سندھ کو اس کے حصے کی گیس نہیں دی جا رہی، مرتضیٰ وہاب

ہم نیوز نے ایس ایس جی سی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کو صبح آٹھ بجے سے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے سی این جی اسٹیشنز پر ترسیل معطل ہے۔

سردیوں میں گیس کا بڑا بحران آنے والا ہے، وزیر اعظم

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے دو دن قبل آگاہ کیا تھا کہ سردیوں میں گیس کے مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے۔

ترجمان نے اس ضمن میں واضح کیا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول کے الیکٹرک اپنا متبادل بندوبست کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزکو اس سلسلے میں پیشگی اطلاع دی جا چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سوئی گیس کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ مختلف فیلڈز سے ایس ايس جی سی سسٹم میں گیس کم موصول ہو رہی ہے

ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس فیلڈ سے گیس پریشر میں کمی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ ایس ایس جی سی کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

سوئی سدرن نے سردیوں میں گیس فراہمی کے مسائل بڑھنے کا عندیہ دے دیا

ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ باقی گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کے مقدار میں کمی واقع ہورہی ہے جب کہ سنجھورو اور زرگون گیس فیلڈز سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہیں۔


متعلقہ خبریں