مردان: مسافر کوچ کو حادثہ، 17 زخمی

مردان: مسافر کوچ کو حادثہ، 17 زخمی

مردان: موٹروے پر مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مجید اچکزئی کیس: جاں بحق ٹریفک سارجنٹ کے بیٹے کی حکومت سے انصاف کی اپیل

ہم نیوز نے ریسکیو کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ مردان میں ولی انٹر چینج کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں وہ کھائی میں گر گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کھائی میں گرنے سے 17 مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ مسافر کوچ کے ٹائر کا پھٹنا قرار دیا جا رہا ہے تاہم یہ بات حتمی طور پر نہیں کی کہی جا سکتی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو امداد فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق مردان ہی کے علاقے میں بخشالی میلے سے گوجر گڑھی جانے والا چنگ چی رکشہ بھی کھائی میں گر گیا ہے۔ اس حادثے میں بھی سات افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی اداروں کے رضاکاروں سمیت علاقہ پولیس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے جب کہ مقامی افراد بھی متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں۔

ٹرین مسافر کوچ سے ٹکرا گئی، 20 افراد ہلاک، 8 سے زائد زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں