اسلام آباد: گھر سے بچی کی نعش برآمد


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں میں گھر سے بچی کی لٹکتی ہوئی نعش برآمد ہوئی ہے۔

بچی کے والد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ وہ صبح ساڑھے سات بجے گھر سے نکلے تھے۔ شام کو انہیں معلوم ہوا کہ بیٹی کو قتل کر دیا گیا ہے۔

بچی کے والد نے مزید بتایا ہے کہ کبھی کسی سے جھگڑا نہیں ہوا۔ اس لیے کسی پر بچی کے قتل کا شبہ بھی نہیں کرسکتا۔

ذرائع کے مطابق بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش برآمد

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی آبادی بہارہ کہو نالے سے 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ہوئی تھی۔

نو سالہ بچہ دوستوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے گھر سے باہر نکلا تھا مگر واپس نہ آیا۔ گھر واپس نہ آنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور بچے کی تلاش شروع کی گئی تو جوتے اور کپڑے نالے کے قریب سے ملے تھے۔

تلاشی کے دوران ورثا کو بچے کی نعش مل گئی تھی۔  ورثاء ساتھ لے گئے  تھےجب کہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں