کراچی: لڑکی کا میبنہ اغوا اور زیادتی، پولیس کا فلیٹ پر چھاپہ

فائل فوٹو


کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے کلفٹن میں لڑکی کے مبینہ اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنائے جانے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

گوجرانوالہ: ڈاکٹر نے علاج کیلیے آنے والی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کلفٹن واقع میں لڑکی کی نشاندہی پر پولیس نے ایک فلیٹ پہ چھاپہ بھی مارا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلیٹ کے باہر موجود گارڈ نے لڑکی کی دو لڑکوں کے ساتھ آنے اور اس کے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل بھی کرا لیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید گاڑی سی ویو کے قریب سڑک پہ آکر رکتی ہے اور چند سیکنڈ کے بعد ہی وہاں لڑکی دکھائی دیتی ہے۔

ایک اور بنت حوا، خاوند اور بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

شہر قائد میں گزشتہ روز ایک بنت حوا نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسے گاڑی سوار دو ملزمان نے اغوا کیا اور ایک فلیٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے ایک مال کے پاس چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

متاثرہ لڑکی کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن کلفٹن کراچی میں درج کرلیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی۔

درج مقدمہ میں کہا گیا تھا کہ کلفٹن کے علاقے سے ڈبل کیبن ویگو گاڑی میں سوا دو ملزمان نے ایک لڑکی کو اغوا کیا جس کے بعد اسے ایک فلیٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا تھا کہ اغوا ہونے والی لڑکی ملازمت سے واپس گھر جانے کے لیے گاڑی کا انتظار کررہی تھی۔

لاہور میں سوتیلی  بیٹی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس حکام نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا تھا کہ ملزمان لڑکی کو ایک مال کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں