وزیراعظم: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے اہم نکات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی جانب بھرپور طریقے سے مبذول کرائیں گے۔

ترک صدر نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے ویڈیو لنک خطاب کے ذریعے اس بات پر زور دیں گے کہ عالمی ادارے کو اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کے ویڈیو لنک خطاب کے اہم نکات کی بابت انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ وہ اپنے خطاب میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی مؤثر حکمت عملی کو اجاگر کریں گے۔

اقوام عالم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان غریب ممالک پر قرضوں سے متعلق بھی اظہار خیال کریں گے۔

جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر دوبارہ اٹھانے پر ترک صدر کا شکریہ، وزیر اعظم

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم اپنے ویڈیو لنک خطاب میں علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر اور مظلوم کشمیریوں پہ ڈھائے جانے والے بھیانک و انسانیت سوز مظالم کی جانب مبذول کرائی تھی۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر اقوام عالم کے سامنے اٹھایا ہے۔ انہوں ںے دنیا پر واضح کیا ہے کہ خطے میں امن و سلامتی کا انحصار مسئلہ کشمیر کے حل پر ہے۔

اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، وزیراعظم

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے دنیا کو اپنی تقریر میں بتایا ہے کہ بھارتی اقدامات نے صورتحال کو مزید گھمبیر و پیچیدہ بنا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں