ایم کیو ایم پاکستان: کراچی مارچ کا آغاز کل ہو گا، عامر خان

ایم کیو ایم: چار اکتوبر کو حیدرآباد مارچ کے نام سے ریلی نکالنے کا اعلان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ کل کراچی مارچ کا آغاز ہو گا۔ انہوں ںے کہا کہ ایم کیو ایم کا مارچ یہ طے کردے گا کہ کراچی ایم کیو ایم کا تھا، ہے اور رہے گا۔

ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو شاید حکومت سے باہر آنا پڑے، عامر خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کراچی بھر کے عوام  سے مارچ میں شرکت کے لیے رابطہ کررہے ہیں۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 12 سالوں کے دوران حکومت سندھ نے شہری علاقوں کے ساتھ نا انصافیاں کی ہیں۔

پی پی سندھ کو پہلے ہی تقسیم کرچکی، اعلان کرنا باقی ہے۔ خالد مقبول

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامرخان نے کہا ہے کہ شہری مسائل کے حل کے لیے تمام دروازے کھٹکھٹائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوکریوں میں شہری سندھ کے نوجوان پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو نظر نہیں آتے ہیں لیکن پی پی اپنے مفادات کے لیے کراچی کو مزید ٹکڑوں میں بانٹ دیتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عامرخان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے کراچی پیکج کے نام پر کیے جانے والے وعدے بھی وفا نہیں ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے تمام دروازے کھٹکھٹا کر حجت پوری کرلی ہے لیکن مسائل حل ہوتے نظر نہیں آتے ہیں۔

روڈ پر آنے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے تو پھر آنا ہی پڑے گا، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا کہ ایم کیوایم کا مارچ یہ طے کردے گا کہ کراچی ایم کیوایم کا تھا، ہے اور رہے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں مردم شماری بھی صحیح نہیں کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں