راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس کو حادثہ

راولپنڈی سے کراچی جانیوالی سرسید ایکسپریس کو حادثہ

خان پور: راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ہے جس کے بعد ٹرین کو جائے حادثے پہ روک لیا گیا ہے۔

لیاقت پور ٹرین حادثہ:58میں سے 42میتوں کی ڈی این اے سے شناخت  کرلی گئی

ہم نیوز کے مطابق سرسید ایکسپریس کا انجن کپاس سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں انجن کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

ریلوے حکام کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق حادثہ جیٹھ بھٹہ چک 2 پی، خان پور کے مقام پر پیش آیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کپاس سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی ریلوے پٹری میں پھنسی ہوئی ہے جسے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے حادثے کے نتیجے میں کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے تاہم انہوں نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے بعد ٹرین کو اسی جگہ پر روک لیا گیا ہے۔

ٹرین، کوسٹر حادثہ: ریلوے کے تمام ایس او پیز پر فوری نظرثانی کریں گے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے نتیجے میں سرسید ایکسپریس کے انجن کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔


متعلقہ خبریں