شاہ محمود قریشی کا ترک صدر سے اظہار تشکر

مغرب میں شدت پسند طبقہ اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دے رہا ہے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر اٹھانے پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان انتہائی مؤثر انداز میں دنیا سے مخاطب ہوئے۔

ترک صدر نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک صدر نے اپنے خطاب میں دنیا کو مظلوم کشمیریوں کے حقوق یاد دلائے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر نے اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا وعدہ یاد دلایا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک قوم کا مسئلہ کشمیر کے لیے عزم اور ثابت قدمی دیدنی ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اٹھا یا تھا۔

جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر دوبارہ اٹھانے پر ترک صدر کا شکریہ، وزیر اعظم

انہوں نے اپنے خطاب میں اقوام عالم کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو بھی کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں