کراچی:بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ



کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ14 گھنٹے سے بڑھ گیا ہے جس کے باعث عوام کو قلت آب کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی میں3 دن کے دوران بجلی کی طلب میں 300 میگاواٹ کا اضافہ ہوا اور بجلی کی طلب 3300 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 600 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 10 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث3پاورپلانٹس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہے۔ بجلی کی طلب و رسد میں فرق بڑھنے سے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو 190 سے 200 ملین مکعب گیس کی فراہمی کی جاری۔

بلدیہ، سعید آباد، اورنگی ٹاوَن، نارتھ کراچی، نیوکراچی، سرجانی، گلشن معمار، اسکیم 33، قائدآباد، صفورہ گوٹھ، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، گلستان جوہر، ناظم آباد اور ملیر کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

لانڈھی، قائد آباد، کیماڑی،اورنگی ٹاؤن، سعدی ٹاؤن، محمود آباد اسکیم 33، گلشن حدید، لیاری، بلدیہ ٹاؤن، گلستان جوہربلاک19 اور گلشن ترہ ڈی بھی لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہیں۔

موسی کالونی، شاہ فیصل گرین ٹاون اور ملحقہ بلاکس میں رات 11بجے سے بجلی بند ہے۔ ہائیٹس ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلشن مسکن چورنگی پررات 8بجے سے بجلی غائب ہے۔

سرجانی ٹاون، یوسف گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ فیڈرل بی ایریا، عزیزآباد، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور کریم آباد میں بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ سعود آباد، نور منزل اور لانڈھی کے علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

کراچی میں بجلی کا شارٹ فال چھ سو میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش نے جینا محال کر دیا ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے گیس کی قلت اور گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

گیس کے بحران نے کراچی میں بجلی اور پانی کی فراہمی کا مسئلہ بھی کھڑا کردیا ہے۔ کراچی میں آج بجلی کی طلب 3200 میگاواٹ ہے جبکہ طلب اور رسد میں 600  میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے۔

رہائشی اور صنعتی علاقوں میں رات دن ہونے والی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو دوہرے عزاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گیس کے ساتھ ساتھ پریشر میں کمی کی وجہ سے گیس پر چلنے والے چار میں سے تین پاور پلانٹ کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔ گیس کی کمی کے باعث لوڈ مینجمنٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

رات گئے ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے ملیر، کھوکھرا پار، اسکیم 33، شاہ فیصل کالونی کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

کورنگی، گلستان جوہر، نیو کراچی، نارتھ کراچی، بفر زون، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ، لیاقت آباد، اولڈ صدر، کھارادر اور لیاری کے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں