کورونا وائرس: پاکستان میں کیسز کی مجموعی تعداد3لاکھ8ہزار سے بڑھ گئی



اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد3 لاکھ 8 ہزار 217 ہو گئی ہے اور6 ہزار 437 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے 799نئے کیسز اور5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر2لاکھ94ہزار392 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 7ہزار388 رہ گئی ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار845ہوگئی ہے۔ پنجاب 98 ہزار686، خیبرپختونخوا میں37 ہزار470، بلوچستان میں14ہزار765، اسلام آباد میں16 ہزار288، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار591 اور گلگت میں 3 ہزار572کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار229 اور سندھ میں 2 ہزار471 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار258، اسلام آباد میں181، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں83 اور آزاد کشمیر میں70ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ: آٹھ روز میں تعلیمی اداروں سے 172 کورونا کیسز رپورٹ  

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں