نائجیریا میں گیس ٹینکر کا دھماکہ، 9 طلبا سمیت 28 افراد ہلاک


نائجیریا میں گیس ٹینکر کے دھماکے سے اسکول کے 9 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائجیریا کی وسطی ریاست کوگی میں حادثہ ہائی وے پر گیس ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا اور دھماکے میں اسکول بس سمیت متعدد گاڑیوں اور املاک کو آگ لگ گئی۔

ٹرک بریک فیل ہونے کے بعد 5 کاروں، 3 رکشوں اور متعدد موٹرسائیکلوں سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا جس کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیروت: لبنان ایک مرتبہ پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، متعدد افراد زخمی

گزشتہ مہینوں کورونا وائرس کے دوران نائجیریا کے صدر کے چیف آف اسٹاف ابا کیاری کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے تھے۔ ستر سالہ چیف آف اسٹاف کورونا کے ساتھ ذیابیطس کے بھی مریض تھے۔

رپورٹ کے مطابق  کیاری کی کورونا سے ہلاکت کو مغربی افریقہ میں اس وقت تک کی سب سے اہم ہلاکت کہا جا رہا تھا۔


متعلقہ خبریں