مختلف ممالک کے سفرا اور دفاعی اتاشیوں کا ایل او سی کا دورہ


اسلام آباد: پاکستان میں 24 ممالک کے سفارتکاروں اور دفاعی اتاشیوں نے آج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے جورا سیکٹر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ملکی سفیروں کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی اور  بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باعث ہونے والے نقصان سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے2جوان شہید

بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج شہری آبادی پرکلسٹر بموں کا استعمال کرتی ہے، بین الاقوامی قوانین کے مطابق کلسٹربموں کا استعمال ممنوع ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رواں سال بھارت نے 2 ہزار 333 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج پروفیشنل فوج ہے جو کہ صرف فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کونشانہ بناتی ہے جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ایل او سی کے دورے میں آذربائیجان، بوسنیا، یورپی یونین اور پرتگال کے سفرا اور دفاعی اتاشی کے وفود شامل تھے جبکہ سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی اور فلسطین کے سفرا بھی موجود تھے۔

یونان، آسٹریلیا، ایران، کرغزستان، عراق، برطانوی، اٹلی، پولینڈ، ازبکستان، جرمنی، سویٹزرلینڈ، فرانس، مصر، لیبیا، یمن اور افغانستان کے سفیروں نے بھی ایل او سی کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے اہم نکات

اس موقع پر عالمی ادارہ برائے خوراک کے نمائندے بھی ایل او سی کا دورہ کیا اور سفیر اور دفاعی اتاشیوں کے وفد نے  بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ بھی لیا۔


متعلقہ خبریں