اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں 100 سے زائد طلبا کو جعلی ڈگریاں دینے کا انکشاف


پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں 100 سے زائد طلبہ کو جعلی ڈگریاں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔.

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق یونیورسٹی کے سابق ڈین عنایت علی شاہ نے گورنر خیبر پختونخوا کو مراسلے میں انکشاف کیا کہ یونیورسٹی کے بعض انتظامی عہدیداروں نے معاوضہ لے کر فیل طلبہ کو جعلی ڈگریاں جاری کیں۔

مراسلے کے مطابق جعلی ڈگری پر طلبہ کا ایم فل میں داخلہ لینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ایک طالب علم کو پاس کرنے کے لیے 90 ہزار روپے لے کر ڈگری دی گئی تھی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی طلبہ کو جعلی ڈگریوں کے اجرا کا نوٹس لیتے ہوئے جعلی ڈگریوں کے اجرا سے متعلق تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

گزشتہ روز حکومت سندھ نے صوبے بھر میں کالجز میں داخلہ پالیسی کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: قبائلی اضلاع میں پرائمری طلبا کیلیے اسکالرشپ اسکیم کی رقم منظور

سیکریٹری کالجز سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طلبا کیلئے آن لائن سسٹم بنایا گیا ہے، طلبا آن لائن داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ طلبا میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر فارم جمع کرسکتے ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون سندھ کے طلبا متعلقہ ڈائریکٹر کالجز کے دفتر میں فارم جمع کراسکتے ہیں۔ داخلہ پالیسی کے چیئرمین ڈائرکٹر جنرل کالجز اور وائس چیئرمین ریجنل ڈائریکٹر کالجز ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن کو داخلہ پالیسی کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں