ایم کیوایم آج سے کراچی مارچ کا آغاز کرے گی

ایم کیوایم آج سے کراچی مارچ کا آغاز کرے گی

فائل فوٹو


کراچی میں آج ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کریم آباد تا مزار قائد تک ریلی نکالی جائے گی جس میں سیاسی رہنما خطاب کریں گے۔

ایم کیوایم رہنما عامرخان کا کہنا ہے کہ وفاق کا کراچی کے نام پر پیکج کا وعدہ وفا نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی لاڑکانہ سے ایڈمنسٹریٹر لا کر کراچی پر کنٹرول کرناچاہتی ہے اور ہم کراچی کے مسائل کو کسی صورت نظرانداز نہیں ہونے دیں گے۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان کراچی مارچ میں شرکت کیلئے رابطہ کررہے ہیں۔ گزشتہ بارہ سال سے سندھ حکومت نے شہری علاقوں کے ساتھ ناانصافیاں کیں

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان نے شہری مسائل کے حل کیلئے تمام دروازے کھٹکھٹائے۔ نوکریوں میں شہری سندھ کے نوجوان پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو نظر نہیں آتے۔ پیپلزپارٹی والے اپنے مفادات کیلئے کراچی کو مزید ٹکڑوں میں بانٹ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ تیرہ نکاتی شہری سندھ کے عوام کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے شامل ہوئے۔ کیا ہم یہ سمجھں کہ بلدیاتی حکومت کے اختتام پر ہی کراچی کو کچھ دیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کے گیارہ سو ارب کے پیکج پر بھی عملدرآمد ہم کو نظر نہیں آتا۔ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تمام دوازے کھٹکھا کر حجت پوری کرلی لیکن مسائل حل ہوتے نظر نہیں آتے۔

عامرخان نے کہا کہ ایم کیوایم کا مارچ یہ طے کردے گا کہ کراچی ایم کیوایم کا تھا، ہے اور رہے گا۔ سندھ میں مردم شماری صحیح نہیں کی گئی۔

 


متعلقہ خبریں