آل پاکستان مینارٹیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا میلہ سج گیا

آل پاکستان مینارٹیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا میلہ سج گیا

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آل پاکستان مینارٹیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا میلہ سج گیا جس میں کرسچن، سکھ اور ہندو برادری کے نوجوان کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم کے عقب میں واقع ایل سی سی اے گراؤنڈ میں نہ صرف مسیحی بلکہ ہندو اور سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی کرکٹ کے میدان میں ایکشن میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک روزہ کرکٹ کی پہلی ہیٹرک کو 38 سال ہو گئے

دانش کنیریا کی طرح پاکستان کی نمائندگی کرنے کا خواب لیے کھلاڑیوں نے جی جان سے پرفارم کیا۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں زلمی عنایت اور اینتھنی حنیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ہر ایک خواب ہوتا ہے، ہم بھی کوشش کررہے ہیں کہ اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آل پاکستان مینارٹیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیسے ایونٹس سے کافی موٹیویشن ملتی ہے، دانش کنیریا نے جیسے مثال قائم کی ہے ویسے ہم بھی کوشش کررہے ہیں۔

منتظمین نے ہم نیوز کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے مسلم کمیونٹی نے بھرپور ساتھ دیا۔

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے فیملز بھئ میچ دیکھنے پہنچیں اور ہم نیوز سے اپنے تاثرات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے ایونٹس میں آکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے میدان میں پاکستان کے تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، سعودی سفیر

ٹورنامنٹ کا فائنل 26 ستمبر کو ہو گا اور فاتح ٹیم کو پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

کرکٹ کا یہ ٹورنامنٹ اقلیتی برادری کے لیے خوش آئند ہے، منتظمین کا ماننا ہے اس ایونٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔


متعلقہ خبریں