نیب نے لوگوں کی زندگیاں تباہ اور ملک مفلوج کر دیا، شاہد خاقان

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے لوگوں کی زندگیاں تباہ اور ملک کو مفلوج کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوگر انکوائری رپورٹ شاہد خاقان عباسی کے خلاف چارج شیٹ ہے، شہزاد اکبر

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی ججمنٹ کے بعد نیب کی کارکردگی سامنے آئی ہے، نیب صرف سیاستدانوں کے خلاف کیسز بنا رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کورٹ میں آج بھی پیشی ہوئی، چیئرمین نیب کو کسی نے نہیں بتایا کہ ججمنٹ آئی ہے۔ نیب  میں پہلے ہی اینٹی منی لانڈرنگ قانون موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کمرہ عدالت میں کیمرہ لگا کر عوام کو عدالت کی کارروائی دکھائی جائے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے بدنیتی پر مبنی بل پاس کرائے جن کا فنانسشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بل میں حکومت کسی کا بھی کمپیوٹر ہیک کرسکتی ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری روایات کچھ قانون سے ہٹ کر بن گئی ہیں، آخری بل میں ہماری 20 ترامیم تھیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: استعفے اور عدم اعتماد ایکشن پلان میں شامل ہیں، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دھواں دار تقریر نہیں کی مسائل بیان کیے ہیں، حکومت کیسے آئی سب کو پتہ چل گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ ہائبرڈ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔


متعلقہ خبریں