سابق ڈی ایف او موسیٰ خان گرفتار


پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کارروائی کرتے ہوئے سابق ڈسٹرکت فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) موسیٰ خان کو گرفتار کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق موسیٰ خان بلوچ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔ گرفتار ہونے والے موسیٰ خان کے بڑے بیٹے مولانا فضل الرحمان کے پرسنل سیکرٹری ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نیب نے مولانا فضل الرحمان کو بھی طلبی کا نوٹس بھیجا ہے اور انہیں یکم اکتوبر کو نیب آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹس کے مطابق نیب خیبر پختونخوا کے پاس کیس میں شواہد اور معلومات ہیں، پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب قانون کے تحت کارروائی کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کیخلاف اشیا کی خریداری میں خورد برد کا الزام تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں 25 اگست کو طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام: نیب نے فضل الرحمان کو طلب کر لیا

نیب کی جانب سے ڈی آئی خان میں ضیاالرحمان کے گھر بھیجے گئے نوٹس کے مطابق کمشنر کی ملازمت کے دوران بھرتیوں میں بے قاعدگی اور اشیا کی خریداری میں خرد برد کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے اور انہیں تا حکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں