پاک بحریہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے ڈاکیو منٹری ریلیز کر دی

ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے ڈاکیو منٹری ریلیز کر دی

اسلام آباد: پاک بحریہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے ڈاکیو منٹری ریلیز کر دی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جاری کردہ ڈاکیو منٹری میں بحری شعبے کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا گیا اور ڈاکیو منٹری میں میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکومنٹری میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دیرپا حکمت عملی پر زور دیا گیا ہے جبکہ ڈاکیو منٹری میں پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کی اہمیت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ سمندری تحفظ کے لیے عالمی اور قومی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

دو ہفتے قبل پاک بحریہ کی جانب سے یوم بحریہ کے موقع پر خصوصی ڈاکیو فلم ’’سرخرو‘‘ بھی ریلیز کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی امیدوں پر پورا اتری،جنرل باجوہ

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یومِ بحریہ کے موقع پر خصوصی ڈاکیو فلم سرخرو ریلیز کر دی گئی۔ جو بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کارروائی پر مبنی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکیو فلم سرخرو بہادر ہیروز کو فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین ہے۔


متعلقہ خبریں