مسلم لیگ ن خود جھوٹ کے گرداب میں پھنس گئی ہے، مراد سعید


اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خود جھوٹ کے گرداب میں پھنس گئی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹروتھ کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کرنے والی مسلم لیگ ن لیگ خود جھوٹ کے گرداب میں پھنس گئی جبکہ نواز شریف کو عدالت سرٹیفائیڈ جھوٹا، بددیانت اور کرپٹ قرار دے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 72 گھنٹے کے دوران بولے گئے جھوٹوں کی تعداد گننا مشکل ہے۔ پہلے آرمی چیف سے ملاقات کے مندرجات پر جھوٹ بولا گیا اور پھر نواز شریف کے نمائندے کی عسکری قیادت سے خفیہ ملاقاتوں کو جھٹلایا گیا۔

مراد سعید نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں مسلم لیگ ن کے بھگوڑے قائد نے براہ راست فوج پر الزام تراشی کی اور عدالت میں مجرم ثابت ہونے کے بعد جیل گئے تو بیماری کے آڑ میں جھوٹ بولا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے لوگوں کی زندگیاں تباہ اور ملک مفلوج کر دیا، شاہد خاقان

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے ڈیل کر کے جدہ پہنچے اور سمجھوتے کو برملا جھٹلاتے رہے تاہم جھوٹ اور دھوکے بازی کی یہ سیاست اب مزید نہیں چلے گی۔


متعلقہ خبریں