کتوں کو کورونا وائرس کو سونگھ کر شناخت کرنے کا کام سونپ دیا گیا

کتوں کو کورونا وائرس کو سونگھ کر شناخت کرنے کا کام سونپ دیا گیا

فن لینڈ  ائرپورٹ میں کتوں کو کورونا وائرس کو سونگھ کر شناخت کرنے کا کام سونپ دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلسنکی کی تحقیق کے مطابق تربیت یافتہ کتےکورونا کے مرض کو لگ بھگ سو فیصد درستگی سے سونگھ کر شناخت کر سکتے ہیں۔

تجربہ رواں ہفتے 16 کتوں کی مدد سے شروع کیا جائے گا اور ہر شفٹ میں چار کتے استعمال ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کی نسبت کتے کہیں کم مقدار میں پائے جانے والے وائرس کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 82 ہزار 47 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 21 لاکھ 4 ہزار 248 متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ36 لاکھ 85 ہزار 877 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 73 لاکھ 73 ہزار 949 رہ گئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 6 ہزار 593 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 71 لاکھ 39 ہزارسے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈین وزیر اعظم نے شہریوں کو کورونا کی دوسری لہر سے خبردار کر دیا

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 91 ہزار 173 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں