قیمتیں تبدیل نہ ہوں تو ادویات غائب ہوجاتی ہیں، معاون خصوصی

قیمتیں تبدیل نہ ہوں تو ادویات غائب ہوجاتی ہیں، معاون خصوصی صحت

فائل فوٹو


اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں مناسب تبدیلی نہ انے کی وجہ سے مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہیں اور بلیک میں ملنے لگتی ہیں۔

ڈاکڑ فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ادوایات ساز کمپنیوں کے دباؤ میں نہیں آئے۔ ادویات کے حوالے سے نئی پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔

فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ حکومت اور ڈریپ کا کام ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے۔ ہم نے ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔ بڑھتی ادویات کی قیمتوں کی لسٹ ویب سائٹ پر لگائی جائے گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت سے متعلق تمام اداروں میں اصلاحات لارہے ہیں۔ جن دواؤں کا ذکر ہو رہا ہے وہ سستی لائف سیونگ اور پرانے فارمولے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

معاون خصوصی نے کہا کہ ان وجوہات کی وجہ سے ضروری تھا کہ اداویات کی قیمتیں ایسی ہوں جو سب کی پہنچ میں ہو۔ وہ ادویات جو لوگوں کو مہنگی مل رہی تھی اب مناسب وقت میں دستیاب ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور ڈریپ کا کام دواوں کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے۔ مارکیٹ میں ناپید ادویات کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی۔ ہم نے ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔


متعلقہ خبریں