24 ستمبر: میرپور اور گرد و نواح میں آئے زلزلے کو ایک سال بیت گیا

24 ستمبر: میرپور اور گرد و نواح میں آئے زلزلے کو ایک سال بیت گیا

میرپور: آزاد کشمیر کے ضلع میرپور سمیت دیگر علاقوں میں 24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کو ایک سال بیت گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی: پانچ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ، ایک جاں بحق 18 زخمی

زلزلے سے 42 افراد جاں بحق اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے جب کہ کئی علاقوں کی سڑکیں اور مکانات بھی متاثر ہوئے تھے۔

چوبیس ستمبر کو آنے والے زلزلے کو ایک سال مکمل ہوگیا مگر اس ناگہانی آفت کی وجہ سے تباہ ہونے والی املاک کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے سرکاری سطح پر تاحال کوئی عملی کوشش نہیں کی گئی۔

میرپور آزاد کشمیر سمیت دیگر علاقوں کے زلزلہ متاثرین آج بھی خیمہ بستی میں رہنے پر مجبور ہیں اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام مکمل نہ ہونے کے باعث  علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

فلاحی اداروں کی جانب سے کچھ متاثرین کو گھر بناکر دیے گئے تاہم اکثر مکانات متاثرین نے اپنے مدد آپ کے تحت ہی تعمیر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، پشاور اور صوابی سمیت ملحقہ علاقوں میں زلزلہ

املاک و مکانات کی تعمیر کے لیے  آزاد کشمیر کی حکومت صرف دعووں تک ہی محدود نظر آئی۔

زلزلے سے جہاں سڑکیں متاثر ہوئیں وہیں سرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بھی داڑیں پڑ گئیں مگر حکومت ان کی بحالی یا دوبارہ تعمیر میں سنجیدہ نظر آتی۔


متعلقہ خبریں