وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی امداد کیلیے خط لکھا تھا، مراد علی شاہ



کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کو بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی امداد کیلیے خط لکھا تھا مگر اس کا کوئی جواب آج تک نہیں  آیا۔ 

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کی صورتحال پر بے حسی کا مظاہرہ کیا،  وفاق  کی طرف سے بے حسی  پر سخت احتجاج کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کراچی آئے تو انہیں دیہی علاقوں کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا، مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع تھا اور سیوریج کے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے سندھ میں  سیلاب کی صورتحال پر غیر ملکی سفیروں کو حالات سے آگاہی دی، غیر ملکی سفیروں نے  کہا کہ وفاقی حکومت اگر اشارہ دے تو ہم امداد  دیں گے

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق چاہتا تو ڈونر دوست ممالک کو کہہ کر امدادی کام شروع کروایا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت  سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہم نے  اسکولز کو کھولنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت  لی ہے۔ 28 ستمبر کو صورتحال کا جائزہ لے کر تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ اور گڈو بیراج میں اونچے درجے کا سیلاب، وزیر اعلیٰ سندھ کا دورہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمارا تعلیمی  نظام  متاثر ہوا ہے، والدین  بچوں کو اسکول بھیجتے  ہوئے ماسک ضرور دیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے مختلف تعلیمی اداروں میں  سینی ٹائزرز اور ماسک تقسیم کیے۔ ہم نے کورونا ٹیسٹنگ کی  استعداد بھی بڑھا دی  ہے۔


متعلقہ خبریں