بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ  نے جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے آج بھی ایک کشمیری کو شہید کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال دن بد ن ابتر ہوتی جارہی ہے
عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی برادری کشمیریوں سے حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے۔ بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں نشانہ بنا رہی ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرعالمی برادری کوتوجہ دینا ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق القاعدہ کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں۔ پاکستان نے القاعدہ کے خاتمے کے لیے سیکڑوں سیکیو رٹی آپریشنز کیے۔ پاکستان کے القاعدہ کے خاتمے میں کردار کی عالمی برادری نے تعریف کی۔ بھارت میں القاعدہ سے منسلک افراد کی گرفتاری بھارتی پروپیگنڈ ا مہم کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھین: او آئی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈومیسائل قانون کو مسترد کر دیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست پر مقبوضہ کشمیر پر اوآئی سی رابطہ گروپ کے ممبران کا نیویارک میں اجلاس ہواتھا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سمیت سعودی عرب، نائجر اور آذربائیجان کے مستقل نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

او آئی سی سیکرٹری جنرل کی نمائندگی او آئی سی آبزرورمشن کے مستقل نمائندے نے کی تھی۔اجلاس میں منیر اکرم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پیغام پڑھ کرسنایا تھا۔

وزیرخارجہ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کہ بھارت نے جارحیت کے ساتھ پاکستان کے خلاف بیان بازی تیز کر دی ہے، بھارت پاکستان کےخلاف نئی جارحیت کا جواز پیش کر کے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔

رابطہ گروپ نے او آئی سی کے اصولی موقف کی توثیق کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں