استعفے دیں ہم نئے الیکشن کرائیں گے، شیخ رشید کا چیلنج


فیصل آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ن سے ش نکلے گی اور اور پی پی سندھ سے استعفیٰ نہیں دے گی۔

شہباز شریف نا اہل ہو جا ئیں گے اور جیل جائیں گے، شیخ رشید کی پیشگوئی

ہم نیوز کے مطابق ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقاتیں اعزازکی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹوسے لے کرسب ملاقاتیں کرتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ شیخ رشید کسی میٹنگ میں ہوں گے تو نہیں آؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول پیدا نہیں ہوئےتھے جب بھی قومی سلامتی کمیٹی کا ممبرتھا۔

وفاقی وزیر نے چیلنج دیا کہ استعفے دیں ہم نئے الیکشن کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ استعفے دیتے تو جنرل الیکشن ہو سکتے تھے۔

میں نے ملاقات کی بات کی تو قیامت آگئی، شیخ رشید

شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا کہ مولانافضل الرحمان مذہبی جماعتوں میں فسادات چاہتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کو لاہور میں ہر لیڈر کو بے نقاب کروں گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ دس ماہ تک مریم نواز کا ٹوئٹر خاموش اور ایک سال تک نواز شریف کا منہ بند رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ان کو آنکھیں دکھا رہے ہیں جن کی گود میں بیٹھ کروزیر بنے۔

وفاق کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی اتحادی شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار چھوڑ سکتا ہوں لیکن این آر او نہیں دوں گا۔

مجبور کیا گیا تو تیسری ملاقات کے متعلق بھی بتا دوں گا، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی ہے کہ عمران خان کو سینیٹ میں اکثریت ملے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست کا گلا خود دبا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملکی اداروں کو للکارا ہے۔


متعلقہ خبریں