سونا 1500روپے فی تولہ سستا

سونا (gold)

کراچی: صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1،500 روپےکی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

کراچی کے صرافہ بازار میں 10 گرام سونےکی قیمت میں 1،286 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 96 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ تھا۔

مزید پڑھین: کورونا میں کمی کے بعد پاکستانی معیشت میں تیزی آئی، بلوم برگ

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار700 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 429 روپے کے اضافے سے 98 ہزار337 روپے ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کیلئے شرح سود 7 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم سی پی) کے اجلاس کے بعد گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا تھا کہ  اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رہے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ کورونا وبا کے بعد شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔ مارچ کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے گھٹ کر 7 فیصد کیا گیا۔ مارچ کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے گھٹ کر7 فیصد کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ سال بہترین مارکیٹ قرار پائی ہے۔ کورونا وبا سے دنیا کے تمام ممالک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گورنر اسٹیٹ بین رضا باقر نے کہا  تھا زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالرکا اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں