غریب اور ترقی پذیر ممالک سے لوٹی گئی رقم واپس کی جائے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ہر سال ایک کھرب ڈالرز کی منتقلی کی جاتی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: اقتصادی سفارتکاری سے متعلق کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے تخفیف غربت سے متعلق فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ترقی پذیر ممالک سے اربوں ڈالرز غیر قانونی طورپر نکل جاتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے قوانین بننے چاہئیں جس سے ترقی پذیر ممالک کا پیسہ واپس آئے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ غریب اور ترقی پذیر ممالک سے لوٹی گئی رقم واپس کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو فنانشنل کرائمز ختم کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔

وزیراعظم صحت کے شعبہ میں عوام کو زیادہ سہولتیں دینا چاہتے ہیں، عاصم سلیم باجوہ

وزیراعظم عمران خان نے زور دے کر اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری کواینٹی منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کرنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کورونا وائرس کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ مؤثر اقدامات کیے بغیر امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر منصفانہ سرمایہ کاری معاہدوں کو منصفانہ بنانا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو لنک خطاب کے ذریعے کہنا تھا کہ غیر قانونی رقوم کی منتقلی کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کو لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یو این کو غیر قانونی رقوم منتقلی روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

’ عوام کے نزدیک عمران خان کا متبادل کوئی اور نہیں عمران خان ہی ہیں‘

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں خبردار کیا کہ دنیا میں بڑھتی غربت سے عالمی برادری کو خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملٹی نیشنل کمپنیز کے ٹیکس چوری کے اقدامات روکے جائیں۔


متعلقہ خبریں