آئندہ جماعت کا کوئی رکن عسکری نمائندوں سے ملاقات نہیں کریگا، نواز شریف

 نواز شریف کاوارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار

فوٹو: فائل


لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے عسکری قیادت سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی دفاع کے لیے ضروری ہوا تو قیادت کی اجازت سے اعلانیہ ملاقات ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں ںے کہا ہے کہ
آئندہ  ہماری جماعت کا کوئی رکن عسکری نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نمائندے کی دو ملاقاتوں کی تصدیق کر دی تھی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی، مریم نواز

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ آرمی چیف سے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دوملاقاتیں کیں جو نوازشریف اور مریم نواز سے متعلق تھیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے نوازشریف یا پارٹی کیلئے کچھ مانگنے نہیں گیا تھا، محمد زبیر

انہوں نے بتایا تھا کہ دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہی ہوئیں جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔  پہلی ملاقات اگست کے آخری ہفتے میں اور دوسری سات ستمبر کو ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ قانونی مسائل عدالتوں اور سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں