راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پراجیکٹ: سرمایہ کاروں کی دلچسپی

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ممتاز سرمایہ کاروں اور معروف کاروباری شخصیات نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پراجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

قطر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی

ہم نیوز کے مطابق دلچسپی کا اظہار سرمایہ کاروں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، عباس مختار، فواد مختاراور فیصل آفریدی شامل تھے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم سے گوہر اعجاز، محمد احسن، مدثر محمود، طارق رفیع، عاصم محمود اور سلمان اقبال کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سرمایہ داروں اور کاروباری شخصیات سے ہونے والی ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور چیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم لیفٹینینٹ جنرل (ریٹائرڈ) انور علی حیدر بھی موجود تھے۔

غریب اور ترقی پذیر ممالک سے لوٹی گئی رقم واپس کی جائے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق ہونے والی ملاقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پراجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی ملاقات میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبوں کے حوالے سے ٹرانزیکشن اسٹرکچر مرتب کیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطاب دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا کہ حکومت کی کاوش کے نتیجے میں کاروبار سے متعلقہ امور میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔

’ راوی سٹی اور بنڈل آئی لینڈ منصوبے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پر کشش ہیں‘

وزیراعظم عمران خان سے سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کی ہونے والی ملاقات میں بتایا گیا کہ حکومت کی بہترپالیسیوں کی بدولت کاروباری برادری کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں