قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب

پاکستان، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 791 اسمگلرز گرفتار

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کو خطوط

ہم نیوز کے مطابق طلب کردہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس 28 ستمبر کی سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ میں منعقد ہو گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط بھی بھیجے گئے ہیں جس میں ان سے انتخابی اصلاحات اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز مانگی گئی ہیں۔

‘وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے لکھے جانے والے خطوط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کو بھیجے جانے والے خطوط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانےکے لیے سب مل کر متعلقہ قوانین، رولز اور طریقہ کار میں ترامیم تجویز کریں۔

گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے جو خطوط لکھے گئے ہیں وہ میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، خالد مگسی، اختر مینگل، مولانا اسعد محمود، شیخ رشید احمد، مخدوم شاہ محمود قریشی اور طارق بشیر چیمہ کو بھیجے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں