نارتھ کراچی: سوئی گیس لائن میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

نارتھ کراچی: سوئی گیس لائن میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں ہونے والے دھماکے کا ایک زخمی جان کی بازی ہار گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچہ سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے جب کہ ایک مکان زمیں بوس ہو گیا ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق جائے حادثہ پر رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ اور سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں موجود ہیں جب کہ امدادی اداروں کے رضاکار بھی جائے وقوع پرپہنچ چکے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ نارتھ کراچی کے سیکٹر 5 ڈی تھری میں ہوا ہے۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں  سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران سوئی گیس لائن متاثر ہوئی جس سے پریشر بنا اور آگ لگ گئی۔

کراچی:بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ

پولیس حکام کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ کھدائی کے دوران جب گیس لائن متاثر ہوئی تو اس کی مرمت کیے بنا کام جاری رکھا گیا جس کی وجہ سے لائن میں پریشر بن گیا اور جب زور دار دھماکے سے لائن پھٹی تو اس میں آگ بھی لگ گئی۔

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک مکان زمیں بوس ہوا جب کہ دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

کراچی: تین ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چار افراد میں سے ایک شخص بعد میں اپنی جان کی بازی ہار گیا ہے۔ علاقہ پولیس جائے حادثے سے ثبوت و شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں