نیپرا: بجلی صارفین پر165 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنےکی منظوری


اسلام آباد: نیپرا نے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت ایک روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کے الیکٹرک کے خلاف نیپرا کی عوامی سماعت بدنظمی کا شکار

ہم نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین پر165 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنےکی منظوری دی ہے جس کا اطلاق حکومتی نوٹی فکیشن کے بعد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ااضافے کا فیصلہ اکتوبر2019 سے مارچ 2020 کے عرصے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مالی سال 2020 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 73 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ مالی سال 2020 کی تیسری سہ ماہی کا 91 ارب 80 کروڑ کا اضافی بوجھ  ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک سے غیر ملکی کنٹریکٹرز کی تفصیلات طلب کر لیں

نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی گزشتہ مالی سال کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں