اسپیکر قومی اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کو خطوط

اسد قیصر

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومتی اور اپوزیشن رہنماوَں کو خطوط لکھ کر تجاویز مانگ لی ہیں۔

گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے لکھے جانے والے خطوط میں گلگت بلتستان میں الیکشن کے انعقاد سے متعلق تجاویز مانگی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لکھے جانے والے خطوط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد میں آپ کی تجاویز درکار ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے لکھے جانے والے خط میں کہا ہے کہ اس ضمن میں کمیٹی کا اجلاس 28 ستمبر کو پارلیمنٹ میں ہو گا۔

پاکستان: گلگت بلتستان میں انتخابات، بھارتی بیانات مسترد

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خطوط میں رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنی تجاویز مرتب کرکے کمیٹی اجلاس میں پیش کریں۔

ذرائع کے مطابق خطوط میں کہا گیا ہے کہ تمام رہنماؤں کی تجاویز الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے جو خطوط لکھے گئے ہیں وہ میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، خالد مگسی اوراختر مینگل کو بھیجے گئے ہیں۔

بھاشا ڈیم پراجیکٹ سیکیورٹی: گلگت بلتستان اسکاؤٹس ونگ کا قیام

ذرائع کے مطابق اسپیکر کی جانب سے مولانا اسعد محمود، شیخ رشید احمد، مخدوم شاہ محمود قریشی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں