وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعطم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

غریب اور ترقی پذیر ممالک سے لوٹی گئی رقم واپس کی جائے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی مؤثر حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں غریب ممالک پر قرضوں سے متعلق بھی اظہار خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے جنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب میں علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز کو بھی اجاگر کریں گے۔

27ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو لنک خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ہر سال ایک کھرب ڈالرز کی منتقلی کی جاتی ہے۔

انہوں نے تخفیف غربت سے متعلق فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری کو رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ترقی پذیر ممالک سے اربوں ڈالرزغیر قانونی طورپر نکل جاتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے قوانین بننے چاہئیں جس سے ترقی پذیر ممالک کا پیسہ واپس آئے۔

ترک صدر نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ غریب اور ترقی پذیر ممالک سے لوٹی گئی رقم واپس کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو فنانشنل کرائمز ختم کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔


متعلقہ خبریں