کراچی میں ایک اور بچہ زیادتی کے بعد قتل



کراچی میں ایک اور بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ آٹھ سالہ بچے حارث کی بوری بند لاش شفیق موڑ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔

لاش پھینکنے والے شخص کو  لواحقین نے پکڑکر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ جاں بحق بچے کی شناخت حارث ولد حبیب اللہ کے نام سے ہوئی۔ بچے کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے جس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کے گلے پر ے تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ بچے کے چچا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کا بھتیجا گزشتہ شب مغرب کے وقت سے لاپتہ تھا۔ مبینہ ملزم کچھ عرصے قبل مقتول بچے کے برابر والے گھر میں رہائش پذیر تھا۔

حارث کی لاش تدفین کے لئے ورثہ کے حوالے کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق زیرحراست ملزم کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: لڑکی کا میبنہ اغوا اور زیادتی، پولیس کا فلیٹ پر چھاپہ

ملزم سمیع اللہ گھر کے قریب ہی رہتا ہے جو پہلے مقتول بچے کے برابر والے گھر میں رہائش پذیر تھا۔ زیر حراست شخص کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کردیا ہے جو بچے کی لاش پھیکنے جارہا تھا۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں بھی پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایم ایل او  کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بچی کی لاش پڑے رہنے کی وجہ سے خراب ہوئی تھی۔

کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ لڑکی نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسے گاڑی سوار دو ملزمان نے اغوا کیا اور ایک فلیٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے ایک مال کے پاس چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں