کورونا وائرس: دنیا میں 9 لاکھ 93 ہزار سے زائد اموات

کوروناوائرس: دنیا میں3لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 93 ہزار 972 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 27 لاکھ 93 ہزار 219 متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 41 لاکھ 91 ہزار 451 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 75 لاکھ 43 ہزار 796 رہ گئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 8 ہزار 440 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 72 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 8 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 93 ہزار 440 ہو گئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 46 لاکھ 92 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 40 ہزار 709 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈین وزیر اعظم نے شہریوں کو کورونا کی دوسری لہر سے خبردار کر دیا

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 11 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 225 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 25 ہزار 103 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 98 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار 37 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ میکسیکو میں 7 لاکھ 20 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 75 ہزار 844 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں