پنجاب میں نرسز کے سروس اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری

پنجاب میں نرسز کے سروس اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب میں نرسوں کے سروس اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں نرسنگ کیڈر کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کی اصولی منظوری دی گئی اور نرسوں کی ترقیوں کے امور کو اسٹریم لائن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: جعلی کاسمیٹکس تیار کرنیوالوں پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ

نرسنگ کے شعبہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے ا سکالر شپ دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نرسنگ اسکولز کو نرسنگ کالجوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا جب کہ نرسنگ کالجز کے ساتھ ہاسٹل بھی بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نرسوں  کو اسکالر شپ پر بیرون ملک بھجوائیں گے اور جلد ہی نرسوں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں گے اور نرسوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 50 لاکھ سے زائد قومی صحت کارڈ مستحق افراد میں تقسیم کرچکے ہیں، قومی صحت  کارڈ کا دائرہ کار مرحلہ وار مزید بڑھائیں گے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے لیے بزنس پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کیجانب سے انٹرمیڈیٹ طلبا کیلئے پروموشن پالیسی جاری

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر جتنی جلدی ہو سکے حتمی سفارشات پیش کریں۔ ادارے کو متحرک انداز میں چلانے کے لیے تمام آپشن سامنے رکھ کر فیصلے کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں