لاہور: گندم کی قیمت میں اضافہ، فلورملز نے آٹے کی سپلائی کم کر دی

flour rates

لاہور: گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد فلور ملز نے بیس اور پندرہ کلو کے آٹے کے تھیلوں کی سپلائی روک دی ہے جس کے باعث لاہور میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

چکیوں پر فی کلو آٹا 80 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ پشاور میں بھی آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران دو سو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

پشاور میں 20 کلو تھیلے کی قیمت1070 سے بڑھ کر 1260 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے گندم کم آنے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

آٹے کیساتھ سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ لاہور میں  ادرک 650 روپے کلو، دیسی لہسن 400 روپے، ٹماٹر 120 روپے، مٹر320 روپے ،پیاز اور آلو 80 روپے فی کلو  فروخت ہورہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی سرکار آئے دن قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے۔ حکومت ہر روز منی بجٹ پیش کر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز یوٹیلیٹی اسٹور اشیا کی قیمتوں اضافہ کیا گیا۔ دو دن پہلے زندگی بچانے کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ پورے ملک میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے۔ حکومت کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں اور نہ ہی کوئی جواب ہے۔


متعلقہ خبریں