یو این جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریر سے بھارت کو تکلیف ہوگی، زرتاج گل

زرتاج گل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر سے بھارت کو تکلیف ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہندو برادری آج بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دے گی

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج  یو این جنرل اسمبلی میں بہترین خطاب کریں گے۔

میزبان اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں بریفنگ کے دوران کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان کراچی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے سے خطرناک بدلہ لیا، کراچی میں آئے روز کرنٹ سے کئی افراد جاں بحق ہوتے ہیں۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس بابت معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان بتا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

وفاقی وزیر برائے ماحولیات نے کہا کہ ٹیکس  آمدن  کے اوپر دیا آجاتا ہے، ہم پبلک  آفس ملازمین ہیں جو کہ تنخواہیں لیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں