کراچی: مسلح کار سواروں سے پولیس مقابلے میں سب انسپکٹر  شہید


کراچی: کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مسلح کار سواروں سے  پولیس مقابلے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہو گیا۔ شہید ہونے والے  پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں سفید رنگ کی کار میں سوار ملزمان کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک مقام پر  کار میں سوار ملزمان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں پولیس سب انسپکٹر ہوگیا۔ شہید اہلکار   تھانہ گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ملزمان کو سفید رنگ کی گاڑی میں فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس مقابلے میں ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی  شرقی  ساجد سدوزئی کے مطابق  واقعہ کے فوری بعد پولیس کی  مزید نفری طلب کرلی گئی ہے.

پولیس کے مطابق ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے اور ملزمان نے مختلف جگہوں سے تین گاڑیاں چھینی تھیں۔ فرار ملزمان نے صفورا گوٹھ سے آکر گلستان جوہر می تیسری گاڑی چھینی تھی۔ فرار ہوتے ہوئے ملزموں نے نیلے رنگ کی تیسری گاڑی کو سعودآباد کے علاقے میں چھوڑا اور کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مخلتف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ دو جبکہ رواں سال اب تک  گیارہ پولیس افسر اور اہلکار  شہید ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی پولیس نے ملزمان کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ  کیا تھا۔ اس حوالے سے کراچی پولیس نے ای ٹیگنگ سے متعلق تجاویز تیار کر لی تھیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ای ٹیگنگ کا مقصد ملزمان پر جدید طریقے سے نظر رکھنا ہے۔ الیکٹرانک چپ ملزمان اور خواتین ملزمان کو لگائی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق منشیات فروش اور 6 ماہ تک سزا یافتہ ملزمان کو بھی چپ لگائی جاسکے گی۔ الیکٹرانک ٹریکنگ سے ملزمان کی نقل وحرکت پر نظررکھی جائےگی۔ ضمانت پر رہا ملزمان کو بھی الیکٹرانک ڈیوائس لگائی جائےگی۔ الیکٹرانک مانیٹرینگ سے ملزمان کی باربار گرفتاری سے بچا جاسکے گا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم سمیت دیگر وارداتوں کے بعد کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی منظوری کے بعد ملزمان کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کاعمل شروع ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں