اسلام آباد میں بارش کے بعد قوس قزح کے دلفریب مناظر


اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کے بعد قوس قزح نے رنگ بکھیر دیے۔ قوس قزاح کے دلفریب مناظر نے اسلام آباد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور شہریوں نے اس کا نظارہ کیا۔

اسلام آباد کے شہری بارش کے بعد خوشگوار موسم اور قوس قزاح سے لطف اندوز ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر شہریوں نے اسلام آباد  میں نظر آنے والی قوس قزح کی تصاویر  بھی شیئر کردیں۔

مون سون بارشوں کا سلسلہ اختتامی مراحل میں داخل

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گراج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں اکثر مقامات پر موسم خشک رہے گا۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ مون سون ہواؤں کے سبب بارشوں کا کمزور سلسلہ 15 ستمبر تک سندھ کو متاثر کر سکتا ہے جس کے بعد 19 سے 21 ستمبر تک سندھ میں مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں