کمزور طبقوں کو صحت کی معیاری سہولت دینا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کمزور طبقوں کو صحت کی معیاری سہولت دینا اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پروگرام اور صحت کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے 36 اضلاع تک بڑھایا گیا ہے، اب تک 51 لاکھ خاندان پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں تمام خاندانوں کو صحت کارڈ دیا جا رہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ہر خاندان کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کی سہولت دی جا رہی ہے، اب تک 80 ہزار 389 افراد سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیڑھ ماہ میں ایک لاکھ 20 ہزار خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جب کہ اب تک 235 اسپتالوں کو پینل میں شامل کیا جا چکا ہے۔

اس موقع پر وزیرعظم نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کی فراہمی اختیاری نہیں لازمی ہے۔


متعلقہ خبریں