ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ تک گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی اور سیالکوٹ میں بدھ تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے لاہور،شیخوپور،گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد میں بارش کے بعد قوس قزح کے دلفریب مناظر

دوسری جانب اسلام آباد میں بارش کے بعد قوس قزح نے رنگ بکھیر دیے۔ قوس قزاح کے دلفریب مناظر نے اسلام آباد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور شہریوں نے اس کا نظارہ کیا۔

اسلام آباد کے شہری بارش کے بعد خوشگوار موسم اور قوس قزاح سے لطف اندوز ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر شہریوں نے اسلام آباد  میں نظر آنے والی قوس قزح کی تصاویر  بھی شیئر کردیں۔


متعلقہ خبریں