سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی

سونا

کراچی: صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

کراچی کے صرافہ بازار میں 10 گرام سونےکی قیمت میں 601 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 95 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1،500 روپےکی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

کراچی کے صرافہ بازار میں 10 گرام سونےکی قیمت میں 1،286 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 96 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھین: کورونا میں کمی کے بعد پاکستانی معیشت میں تیزی آئی، بلوم برگ


متعلقہ خبریں