جنوبی افریقہ کی ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی، وسیم خان

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ امید کرتے ہیں ملک میں مزید کرکٹ بھی آئے گی، قومی ٹیم کے ساتھ پاکستان شاہینز کی ٹیم بھی نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ پی سی بی کیلئے بہت ضروری ہے، تمام بین الاقوامی کرکٹرز کلب کرکٹ سے آگے آئے ہیں۔

2022 میں کرکٹ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی، وسیم خان

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں اپنے تمام کلبز کو رجسٹرڈ کریں گے، کلب کرکٹ کا سسٹم بننے سے کرکٹ مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے قانون میں 6 ایسوسی ایشن بنائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے ساتھ اگلے ہفتے ملاقات کروں گا۔


متعلقہ خبریں