پبلک سیفٹی کمیشن صرف سندھ پر چل رہا ہے، مرتضیٰ وہاب


کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پبلک سیفٹی کمیشن کے 12 ممبران ہیں لیکن وہ صرف صوبہ سندھ پر ہی چل رہا ہے۔

ہمیں گیس درآمد کرنا پڑے گی، عمر ایوب

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارا کام خدمت کرنا ہے جو ہم کریں گے۔ انہوں ںے نام لیے بغیر کہا کہ کچھ لوگ سندھ کی تقسیم کی بات کر رہے ہیں۔

ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں گیس کا بحران ہے اور شہر کو اس کے حصے کا پانی بھی نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وفاق کو کراچی میں گیس کا مسئلہ حل کرنا چاہیے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بحران کو ختم کرنے کے بجائے کہا جا رہا ہے کہ سرد یوں میں مزید لوڈشیڈنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 فیصد گیس سندھ میں پیدا ہوتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت سندھ پر تنقید کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئی جی سندھ سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

سردیوں میں گیس کا بڑا بحران آنے والا ہے، وزیر اعظم

وفاقی وزیر توانائی عمرایوب اور وزیراعظم کے مشیر برائے پٹرولیم ندیم بابر نے گزشتہ روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گھریلو اور صنعتی ضروریات پوری کرنے کے لیے گیس درآمد کرنا پڑے گی۔

وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومتوں نے تیل وگیس کے ذخائر کی دریافت کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سندھ میں گیس کی قلت کا سامناہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے 17 کلو میٹر کے راستے کی حکومت سندھ نے ابھی تک اجازت نہیں دی ہے۔

وفاقی وزرا نے خبردار کیا تھا کہ اگر صوبائی حکومت نے گیس لائن بچھانے کی اجازت نہ دی تو آنے والے دنوں میں صورتحال سنگین ہو جائے گی۔

سوئی سدرن نے سردیوں میں گیس فراہمی کے مسائل بڑھنے کا عندیہ دے دیا

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا تھا کہ گیس کے شعبے میں گردشی قرضے 250 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں گیس کی قلت کے حوالے سے پیشگی اقدامات کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں